امریکی سفارتخانے کے اہلکار کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ، امریکی اہلکار کو استشنی دینے یا دینے کے حوالے سے فیصلہ پاکستان کرے گا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 8 اپریل 2018 13:12

امریکی سفارتخانے کے اہلکار کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ، ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 اپریل 2018ء)نوجوان کو گاڑی کی ٹکر سے مارنے والے امریکی اہلکار کو استشنی دینے یا دینے کے حوالے سے فیصلہ پاکستان کرے گاتفصیلات کے مطابق گزشتہ روزامریکی ملٹری اتاشی کی گاڑی کی ٹکرسے 22 سالہ نوجوان عتیق جاں بحق ہوگیاتھا۔سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نےگزشتہ روزکےواقعےپرشدیداحتجاج کیا۔

(جاری ہے)

جب کہ امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کو بھی دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔

امریکی سفیرنےمعاملےپرافسوس اورہمدردی کااظہارکیا۔امریکی سفیرکی معاملےکی تحقیقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔جاں بحق ہونے والے نوجوان عتیق کے والد کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کو قتل کیا گیا ہے مجھے ہر صورت میں انصاف چاہئیے۔پاکستان نے بھی صاف الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ امریکی اہلکار کو استشنی دینے یا دینے کے حوالے سے فیصلہ ہم خود کریں