دوسری عالمی جنگ میں گرایا گیا بم دریافت، ہزاروں جرمن شہریوں کا علاقے سے انخلا

اتوار 8 اپریل 2018 14:40

دوسری عالمی جنگ میں گرایا گیا بم دریافت، ہزاروں جرمن شہریوں کا علاقے ..
برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2018ء) جرمن شہر پاڈیربورن میں دوسری عالمی جنگ کے دوران گرایا گیا ایک بم ملنے کے بعد 26 ہزار رہائشیوں کو علاقے سے دور منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری عالمی جنگ کے دوران گرایا گیا یہ برطانوی بم پھٹ نہیں سکا تھا اور گزشتہ ماہ ایک گھر کے باغیچے سے ملا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ اس بم کو باغیچے سے نکالنے کے عمل کے دوران ڈیڑھ کلومیٹر کا علاقہ خالی کرایا گیا ہے۔ اسی تناظر میں دو ہسپتال، یونیورسٹی کے چند حصے اور معمر افراد کے متعدد مراکز بھی خالی کرائے گئے ہیں۔ اس بم کو دوسری جگہ منتقل کر کے محفوظ انداز سے تلف کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :