چنیوٹ، پولیس کو بوری بند نعش کی تلا ش‘نوجوان کو اغواء کے بعد قتل کر کے نعش گندے نالے میں پھینک دی گئی تھی

اتوار 8 اپریل 2018 17:40

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2018ء) ’’چنیوٹ پولیس کو بوری بند نعش کی تلاش ‘‘نوجوان کو مبینہ اغواء کے بعد کلہاڑی کے وار کرکے قتل کر دیا گیا اور نعش گندے نالے میں پھینک دی گئی ۔ملزم کی نشاندہی پر پولیس اور ریسکیو کا نعش کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے ۔بتایا گیا ہے کہ چنیوٹ میںایک اور اغواء کے بعد قتل کی لرزہ خیز واردات’’نوجوان کی بوری بند نعش کی تلاش معمہ بن گئی ‘‘ چنیوٹ کے علاقہ محلہ دل خوشاب سے مبینہ طور پر ملزم احسان اللہ نے نعیم اختر کو مبینہ طور پر اغواء کیا اور کچھ روز نا معلوم مقام پر رکھنے کے بعد مبینہ طور پر کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا اور نعیم اختر کی نعش جھنگ روڈ بائی پاس کے قریب نعش گندے نالے میں پھینک دی ملزم کی نشاندہی پر پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے مقتول نعیم اختر کی نعش کی تلاش جاری کر دی ہے تاہم ڈی پی او آفس چنیوٹ کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے البتہ قتل کیس کے معاملہ کے متعلق ملزم کے بیانات متضاد ہیں جنہیں حتمی نہیں کہا جا سکتا البتہ چنیوٹ تھانہ سٹی پولیس کی انویسٹی گیشن ٹیم ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او چنیوٹ رانا طاہر رحمن خان اورایس ایچ او تھانہ سٹی غلام شبیر بلوچ کی سرپرستی میں سارے معاملے کی چھان بین کر رہے ہیں مقتول نعیم اختر کی نعش ملنے کے بعد حتمی رائے سامنے آسکے گی ۔

متعلقہ عنوان :