چنیوٹ ، ڈمپر موٹر سائیکل سواروں پر چڑھ گیا،دو کمسن بھائی جاں بحق ، ایک شخص زخمی،ہسپتال منتقل

اتوار 8 اپریل 2018 17:40

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2018ء) چنیوٹ فیصل آباد روڈ پر ڈمپر موٹر سائیکل سواروں پر چڑھ گیا ۔دو کمسن سگے بھائی جاں بحق جبکہ موٹر سائیکل سوار ڈرائیور تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ چنیوٹ فیصل آباد روڈ پر رجوعہ موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر موٹر سائیکل پر چڑھ گیا جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار دو کمسن بچے محمد ولد بشیر اور سفیان ولد بشیر دونوں موقع پر دم توڑ گئے ۔جبکہ موٹر سائیکل سوار ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو چنیوٹ منقتل کر دیا گیا ہے جبکہ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور ڈمپر ڈرائیور کی غلطی کے باعث پیش آیا ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :