ہٹیاں بالا، گھڑتھامہ میں آسمانی بجلی گرنے سے مزدور جاں بحق، علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا

اتوار 8 اپریل 2018 17:40

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2018ء) چناری کے نواحی گاؤں گھڑتھامہ میں آسمانی بجلی گرنے سے محنت مزدوری کے لیے جانے والا نوجوان مزدور جاں بحق علاقہ میں شدید خوف وہراس۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز چناری کے نواحی گاؤں گھڑتھامہ ریالی پونیاں میں اشفاق ولد غلام علی ساکنہ سندری شاریاں محنت مزدوری کے لیے لوہے کے ہتھیار اور موبائل کے ہمراہ جا رہا تھا کہ اس کے اوپر آسمانی بجلی آگری جس کے باعث وہ موقعہ پر جاں بحق ہو گیا آسمانی بجلی گرنے کا ایک ہفتہ میں ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا میں یہ دوسرا واقعہ ہے عوام میں ان واقعات کے بعد شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق مزدور کی نماز جنازہ اس کے آبائی گاؤں میں ادا کرنے کے بعد اسے سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :