Live Updates

کوئٹہ ، تحریک انصاف کے رہنماء حضرت علی اپنے ساتھیوں سمیت پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان

ہم نے سیاست جمہوریت کے پلیٹ فارم سے کرنی ہے ہم تبدیلی چاہتے تھے لیکن ایسی تبدیلی نہیں چا ہتے ،پریس کانفرنس

اتوار 8 اپریل 2018 19:30

کوئٹہ ،  تحریک انصاف کے رہنماء حضرت علی اپنے ساتھیوں سمیت پارٹی سے مستعفی ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حضرت علی اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف سے مستعفی ہو گئے اس بات کا اعلان انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ اکتوبر2011 کو لاہور کے جلسے میں جو نظریہ پیش کیا گیا کہ ہم نے سیاست اس طرح سے کرنی ہے کہ آنیوالی نسلوں کے لئے مثال ہوں تاکہ سیاست میں شائستگی کا عنصر موجود ہو اور جمہوریت کو مضبوط بناکر عوام کے مسائل کو حل کیا جا سکے لیکن آج سیاست سے شائستگی ختم ہو چکی ہے ہم نے سیاست جمہوریت کے پلیٹ فارم سے کرنی ہے ہم تبدیلی چاہتے تھے لیکن ایسی تبدیلی نہیں چا ہتے جس میں بڑوں اور بزرگوں کو جوتے مارے جائے اور ان کا احترام نہ ہو ہم پاکستانی قوم ہے اور باعزت وباوقار طریقے سے دنیا میں مثال بننا چا ہتے ہیں کیونکہ پاکستان قوم کی طرح باوقار قوم کی مثال ایشیاء کے بہت کم ممالک میں ملتی ہے کیونکہ گالیاں، نا زیبا الفاظ اور کسی کی کردار کشی کے لئے جو الفاظ استعمال کئے جاتے ہیں وہ پاکستانی قوم کے شایان شان نہیں اور نہ ہی اس طرح کے الفاظ کسی کو زیب دیتے ہیں اور جس پارلیمنٹ پر کلمہ طیبہ لکھا ہوا ہوں جس میں مسجد بھی موجود ہو اسپر لعنت بھیجنے والے قوم کے نمائندے نہیں اس لئے ہم سیاست میں اس طرح کی زبان استعمال کرنے سے دلبراشتہ ہو کر پاکستان تحریک انصاف سے مستعفی ہونے کا اعلان کر تے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات