چودھری پرویزالٰہی نے چودھری ظہیر الدین کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی عہدے سے برطرف کر دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 8 اپریل 2018 19:34

چودھری پرویزالٰہی نے چودھری ظہیر الدین کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی ..
لاہور(08اپریل2018) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے صدر و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے چودھری ظہیرالدین کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر جنرل سیکرٹری پنجاب کے عہدے سے فوری طور پر برطرف دیا ہے۔ اس ضمن میں صوبائی سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ظہیرالدین بابر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیاتھا کہ انہوں نے مسلم لیگ ق میں پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری ظہیر الدین کا کہنا ہے کہ شجاعت حسین اور پرویز الٰہی کے ساتھ اچھا وقت گزرا، اب میں باعزت طریقے سے اپنی سیاسی راہیں جدا کر رہا ہوں۔