پشاور میں پشتون تحفظ موومنٹ کے زیراہتمام جلسہ کا انعقاد، قبائلی عوام کو آئین پاکستان کے مطابق حقوق دینے اورلاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کر دیا

اتوار 8 اپریل 2018 19:40

پشاور میں پشتون تحفظ موومنٹ کے زیراہتمام جلسہ کا انعقاد، قبائلی عوام ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2018ء) پشاور میں پشتون تحفظ مومنٹ کے زیراہتمام جلسہ کا انعقاد کیا گیاجس میں قبائلی عوام کو آئین پاکستان کے مطابق حقوق دینے اورلاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کر دیا ۔پشاور میں پشتون تحفظ مومنٹ کے زیراہتمام ایک بہت بڑا جلسہ عام منعقد ہوا جس میں ہزاروںتعداد میں خیبرپختونخوا سمیت فاٹا کے عوام نے شرکت کی،جلسے میں پختونوں کے ماورائے عدالت قتل سمیت قبائلی علاقوں کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

جلسہ سے منظورپشتین سمیت مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

انکاکہنا تھا کہ دہشتگردی کی وجہ سے ملک اورباالخصوص خیبرپختونخوا اورفاٹاکاامن تباہ ہوا ہے،بچے یتیم اورعورتیں بیواء ہوگئے ہیںجلسے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ہم ریاست کے خلاف نہیں ہے ہم پرامن لوگ ہے اور امن چاہتے ہیں لیکن تمام اداروں کواپنے حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا،ریاست کے اندرالگ ریاست بردارشت نہیں کرسکتے ،اپنے حق کے لئے ہرمحاذ پر لڑیں گے،اب مزید خاموش نہیں رہ سکتے ،منظورپشتین کاکہنا تھا کہ رائو انوار کوعدالت میں کھڑا کردیاگیا ،ملک میں جتنے مظالم ہوئے ان کے خلاف کھڑے ہوئے ہیں ،انکاکہنا تھا کہ لاپتہ افراد کوبازیاب کرایا جائے اورکسی پر کوئی الزام ہے توانہیںعدالت کے سامنے پیش کیاجائے،ملک بھر میں مزید جلسوں کااعلان بھی کردیا۔

۔