آٹھویں اور پانچویں جماعت کے بہترین نتائج دینے والے اساتذہ کو انعامات دینے کا فیصلہ

اتوار 8 اپریل 2018 19:50

آٹھویں اور پانچویں جماعت کے بہترین نتائج دینے والے اساتذہ کو انعامات ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2018ء)آٹھویں اور پانچویں جماعت کے بہترین نتائج دینے والے اساتذہ کو انعامات دینے کا فیصلہ ،جس کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب نے 50 لاکھ روپے کی سمری منظور کر لی ہے،جس سے سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے بہترین نتائج دینے والے اساتذہ کو انعامات سے نوازنے کیلئے محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کو ایک سمری بھجوائی گئی تھی،جس میں استدعا کی گئی تھی کہ سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں حکومتی پالیسی کے مطابق بہترین نتائج دینے والے اساتذہ کو انعام و کرام سے نوازہ جانا ہے جس پر وزیراعلیٰ نے 50لاکھ روپے کی سمری کی منظوری دے دی ہے،جس کے بعد 29اپریل کو پرچوں کی ری چیکنگ کے بعد اس بات کا تعین کیا جائے گا کہ کون کون سے بہترین اساتذہ قرار پائے ہیں انہیں 2لاکھ 50 ہزار روپے تک کے انعامات دیئے جائیں گے،