سعودی عرب میں جدت کے نام پر اٹھائے جانے والے اقدامات کو غیر اسلامی اقدامات اور امریکی غلامی کا نتیجہ قرار دے دیا گیا

اتوار 8 اپریل 2018 20:40

سعودی عرب میں جدت کے نام پر اٹھائے جانے والے اقدامات کو غیر اسلامی اقدامات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2018ء) جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ ، نظام مصطفی محاذ کے سینیر نائب صدر قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے سعودی عرب میں ہونے والے حالیہ اقدامات کو امریکی غلامی کا نتیجہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سرزمین اسلام کو غیر اسلامی اقدامات سے پاک کیا جائے۔ آل سعود ،مکہ اور مدینہ منورہ کے تقدس اورحرمت کا خیال کریں۔

مسلمان یہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے کہ اسلامی سرزمین پر مغربی اقدار و ثقافت کو فروغ دیا جائے۔ تمام اسلامی مکاتب فکر کی قیادت متفق ہے کہ حجاز مقدس کی اسلامی شناخت برقراررہنی چاہیے۔جدت پسندی اور ترقی کے نام پر سعودی حکمرانوں کی غیر اسلامی حرکتوں اور اسرائیلی محبتوں سے دنیا پہلے بھی آگاہ تھی ہی لیکن جواخانے اور سینیما گھرکھولنے جیسے اقدامات سے امت میں تشویش پائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر اختر رسول قادری کی قیادت میں جے یوپی پنجاب کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جس میں سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد حسین چشتی،مرکزی سیکرٹری اطلاعات عقیل حیدر شاہ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ پیر معصوم نقوی نے کہا کہ سعودی حکمرانوں کی پہچان خود ساختہ مخصوص تکفیری سوچ ہے۔ جنہوں نے اسے دنیا میں پھیلانے کے لئے انتہا پسند تنظیموںکو پروان چڑھایا ، مگر افغانستان اور پاکستان جیسے ممالک کو مذہب کے نام پر فرقہ وارانہ دہشت گردی پیدا کی۔

مساجد امام بارگاہوں، مزارات اولیااللہ،مدارس دینیہ ، عسکری تنصیبات پر خود کش دھماکے کئے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکمرانوںنے فرقہ واریت کو ہوا دے کر تفریق پید ا کی۔ سعودی سرمایہ کاری سے ہی ضیا الحق کے دور میں لشکر اور سپاہ کے نام سے تنظیمیں تیار کی گئیں۔جنہوںنے بے گناہ پاکستانیوں کو قتل کیا۔ آج تک قوم اس عفریت کا شکار ہے۔ پیر معصوم نقوی نے کہا کہ پاکستان میں نجدی سوچ کو پالنے کے لئے مخصوص مساجد اور مدارس تعمیر کروائی گئیں۔ اور انہیں مدرسوں نے مذہبی طبقے کو بدنام کیا۔

متعلقہ عنوان :