Live Updates

عمران خان کی راولپنڈی آمد،سٹی ٹریفک پولیس کا پلان بد نظمی کا شکار ،شہریوں کو دشواری کا سامنا رہا

اتوار 8 اپریل 2018 20:40

عمران خان کی راولپنڈی آمد،سٹی ٹریفک پولیس کا پلان بد نظمی کا شکار ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2018ء) سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی راولپنڈی آمد کے موقع پرسٹی ٹریفک پولیس کا پلان بد نظمی کا شکار رہا اتوار کی صبح سے ہی شہر کی تمام سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی گھروں میں موجود شہری محبوس اور باہر موجود افراد گھروں کو پہنچنے کے لئے راستے تلاش کرتے رہے مریضوں کوہسپتال پہنچنے میں دشواری کا سامنا رہا شہر کا سب سے بڑے تجارتی مراکز راجہ بازار اور صدر میں کاروبار بری طرح متاثر ہوا صادق آباد آنے والے راستے جن میںبند کھنہ روڈ ، بی بلاک ، بلال ہسپتال جبکہ کمیٹی چوک آنے والے ڈھوک کھبہ ، سرکلر روڈ ، ظفر الحق روڈ کی جانب سے کمیٹی چوک آنے والے تما م راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں اسی طرح آئی جے پی روڈ ، مال روڈ، ایئر پورٹ روڈ سمیت دیگر سرکیں بھی ٹریفک کے لئے بند رہیں ٹریفک اہلکار سارا دن خوش گپیوں میں مصروف رہے اہلکار وں کی شہریوں سے بدتمیزی عروج پر پہنچ رہی سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی راولپنڈی میں رکنیت سازی مہم کے موقع پر آمد کے لئے پی ٹی آئی کے مقامی قیادت کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق عمران خان کی3بجے آمد سے رات 12بجے تک پیر ودھائی سے چوہڑ چوک سے ہوتے ہوئے صدر ، جھنڈا چیچی، کمیٹی چوک ،ناز سنیما، کمرشل مارکیٹ سے صادق آباد کا شیڈول جاری کیا جس کے باعث تمام علاقوں جس کے لئے سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے باقاعدہ شیڈول جاری نہیں کیا گیا سڑکوں کے کنارے کنیٹنرز کھڑے کر دیئے گئے جن سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہو گیا سارا رش گلیوں محلوں میں منتقل ہو گیا اور شہری سارا دن خوار ہوتے رہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :