نوشہروفیروز میں بھائیوں کا شادی شدہ بہن کے گھر پر حملہ، فائرنگ سے بہن، بہنوئی اور ساس قتل

اتوار 8 اپریل 2018 21:30

نوشہروفیروز میں بھائیوں کا شادی شدہ بہن کے گھر پر حملہ، فائرنگ سے بہن، ..
نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2018ء) نوشہروفیروز کے قریبی گائوں جمال مری میں دن دہاڑے بھائیوں نے سا تھیوں کے ہمراہ اپنی شادی شدہ بہن کے گھر پر اچانک حملہ کردیا اور اندھادھند فائرنگ کرکے بہن کونج ، بہنوئی نور احمد مری اور بہن کی ساس کو قتل کر ڈالا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس نفری موقع واردات پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کردی۔

(جاری ہے)

ایک ہی گھر میں تین لاشیں پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور پورے گائوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔ دوسری طرف DIG پولیس نوابشاہ احمد یار چوہان نے ssp نوشہروفیروز سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ ادھر sspنے بھریاروڈ پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں تیز کرنے کا حکم دیا جس پر پولیس نے مختلف گائوں گوٹھوں پر چھاپے مار کر ایک ملزم غلام نبی مری کو اسلحہ اور گولیوں سمیت گرفتارکرلیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کارو کاری بتایا گیا ہے۔