جرمنی ،نے برلن میں حملے کا منصوبہ ناکام ،چار افراد گرفتار

اتوار 8 اپریل 2018 22:10

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2018ء) جرمن پولیس نے برلن میں حملے کا ایک منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔ ملکی میڈیا کے مطابق اتوار کے دن ایسے چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا، جن پر شبہ تھا کہ وہ برلن میں اتوار ہی کے دن ہونے والی ’ہاف میراتھن‘ کے دوران چاقوؤں سے حملہ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

(جاری ہے)

جرمن روزنامہ ’دی ویلٹ‘ کے آن لائن ایڈیشن کے مطابق ان مشتبہ افراد کا تعلق انیس عامری کے نیٹ ورک سے ہے۔ عامری نے دسمبر سن دو ہزار سولہ میں برلن میں ہی ایک ٹرک حملہ کرتے ہوئے گیارہ افراد کو ہلاک اور درجنوں دیگر کو زخمی کر دیا تھا۔#

متعلقہ عنوان :