ترکی کی طرف سے جرمنی میں حملے کی شدید مذمت

پیر 9 اپریل 2018 10:50

استبول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2018ء) ترکی نے کہا ہے کہ جرمنی میں ایک گاڑی کی پیدل چلنے والوں پر چڑھائی کے نتیجے میں 3 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے حملے سے متعلق تعزیتی بیان جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترکی کے نشریاتی ادارے کے مطابق ترکی کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم جرمنی کے شہر میونسٹر کے سکوائر میں کئے گئے منفور حملے میں ہلاک ہونے والوں کے عزیز و اقارب کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے متمنی ہیں۔

اس مشکل وقت میں ہم، جرمنی اور جرمن عوام کے ساتھ تعزیت کرتے ہیں اور ان کے درد میں برابر کے شریک ہیں۔ واضح رہے کہ جرمنی کی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کل بروز ہفتہ ایک گاڑی کے پیدل چلنے والوں پر چڑھائی کرنے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :