جامعہ زرعیہ کا کچن گارڈننگ سمیت دیگر جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے استفادہ کیلئے دور دراز اضلاع میں کمیونٹی سروسز انفارمیشن کا آٓغاز

پیر 9 اپریل 2018 15:09

فیصل آباد۔9 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2018ء) جامعہ زرعیہ فیصل آبادنے کچن گارڈننگ ، بائیو گیس ، ٹنل فارمنگ سمیت جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے استفادہ کیلئے دور دراز کے اضلاع میں کمیونٹی سروسز انفارمیشن کاآغاز کردیاہے اور اس ضمن میں مختلف شہروں میں سپیشل سنٹرز قائم کئے جارہے ہیں تاکہ کاشتکاروں کو ان کے گھر کی دہلیز کے قریب ترین تمام معلومات ، اطلاعات ، رہنمائی ،مشاورت کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

(جاری ہے)

جامعہ زرعیہ کے ذرائع نے بتایاکہ ابتدائی سنٹر میں کچن گارڈننگ،بائیوگیس اور ٹنل فارمنگ کے حوالے سے علاقے کے کسانوں کو تربیتی ورکشاپس کے ذریعے مکمل معلومات فراہم کی جا رہی ہیں اور دیہی سطح پر مذکورہ جدتوں کو بروئے کار لانے کیلئے عملی تکنیکی تربیت سے آراستہ کیاجا رہا ہے۔ انہوں نے کسانوں کو کارپوریٹ فارمنگ کی راہ دکھاتے ہوئے بتایا کہ اس طریقہ سے وہ اپنے وسائل اور وقت کی بچت ممکن بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ادارہ میں ایک ماڈل بائیوگیس پلانٹ نصب کیا گیا ہے جس سے دیہی سطح پر توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں معاونت ہوگی۔ انہوںنے بتایا کہ جامعہ کے ماہرین اپنی ٹیم کے ہمراہ انٹرنیٹ اور زرعی بیٹھک کے ذریعے لوگوں کو توسیع زراعت کی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :