نہ امریکا نہ اسرائیل، شام کے فوجی اڈے پر حملہ کس ملک نے کیا، ایک نئی کہانی سامنے آگئی

پیر 9 اپریل 2018 18:18

نہ امریکا نہ اسرائیل، شام کے فوجی اڈے پر حملہ کس ملک نے کیا، ایک نئی ..
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2018ء) فرانس نے پیرکی علی الصبح شامی حکومت کے ایک فضائی اڈے پرمیزائل حملہ نہیں کیاہے ،جس میں متعددافرادکی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں ،یہ بات فرانسیسی فوج نے کہی ۔

(جاری ہے)

مسلح افواج کے ترجمان کرنل پیٹرک سٹیگرنے فرانسیسی خبررساںادارے کوبتایاکہ یہ ہماری کارروائی نہیں تھی ،امریکہ نے بھی حملہ کرنے کی تردیدکی ہے ۔ شامی سرکاری نیوزایجنسی صنعاء کاکہنا ہے کہ طیفورائیربیس پرمتعددمیزائل داغے گئے ہیں ،جس میں متعددلوگ ہلاک اورزخمی ہوئے ،تاہم ہلاکتوں کی اصل تعدادنہیں بتائی گئی ۔برطانیہ میں قائم انسانی کیلئے شامی مبصرگروپ کاکہناہے کہ صدربشارالاسدکی حکومت کی اتحادی ایرانی فورسزسمیت کم ازکم 14جنگجوہلاک ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :