نیب آزاد کشمیر کی کارکردزگی، مارچ 2018 کے دوران210 مقدمات کو بعد از انکوائری و تفتیش نمٹا دیا

پیر 9 اپریل 2018 20:55

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2018ء) آزاد جموں وکشمیراحتساب بیورو نے ماہ مارچ 2018 کے دوران210 مقدمات کو بعد از انکوائری و تفتیش نمٹا دیا۔احتساب بیورو میں ماہ مارچ تک سابقہ زیرکار مقدمات کی تعداد 1589تھی جبکہ ماہ مارچ کے دوران152 مزید شکایات وصول کی گئیں اس طرح مجموعی طور پر مقدمات کی تعداد 1741 ہے۔ان مقدمات میں سے 802مقدمات شعبہ شکایات جبکہ 787 مقدمات تفتیش کیلئے شعبہ انوسٹی گیشن میں زیرکار رہے ہیں۔

اس طرح 210 مقدمات کے یکسو ہونے کے بعد اس وقت احتساب بیورو میں زیرکار مقدمات کی تعداد1083ہے۔یکسو کئے جانے والی210 مقدمات میں اکثر پر شاکیان کی داد رسی بھی ہونا پائی گئی ہے نیز ماہ مارچ2018 کے دوران 02 ریفرنسسز بھی احتساب کورٹ مظفرآباد میں دائر کئے گئے ۔

(جاری ہے)

سال 2018 میں احتساب بیورو کی جانب سے مختلف زیرکار مقدمات میںلاکھوں روپے کی ریکوری بھی عمل میں لائی گئی۔

زیرکار مقدمات کی جلد از جلد ڈسپوزل کیلئے جناب چیئرمین نے روزانہ بنیادوں پر کام کی پراگرس طلب کرتے ہوئے سخت ہدایات جاری کی ہیں۔علاوہ ازیں احتساب بیورو اربوں روپے کے جاریہ منصوبہ جات کی مانیٹرنگ بھی کر رہا ہے اور احتساب بیورو کا ٹیکنیکل اور لیگل سٹاف ہمہ وقت جناب چیئرمین کی ہدایات کے مطابق روزانہ بنیادوں پر پراگرس رپورٹ پیش کرتا ہے۔جس سے کام کی رفتار میں بہتری اور شفافیت کا مثبت عمل سامنے آئے گا اور مستقبل میں کرپشن اور بدعنوانی میں کمی واقع ہو گی۔یہ بات ترجمان آزاد جموں وکشمیر احتساب بیورو کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتائی گئی۔

متعلقہ عنوان :