کم جونگ اُن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے براہ راست مذاکرات کے لیے تیار ہیں‘امریکی سفارتکار

پیر 9 اپریل 2018 20:57

کم جونگ اُن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے براہ راست مذاکرات کے لیے تیار ہیں‘امریکی ..
پیانگ یانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2018ء) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے براہ راست مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ ایک امریکی سفارتکار نے یہ بات بتاتے ہوئے کہا کہ ان مذاکرات کی پیشکش براہ راست پیانگ یانگ کی جانب سے کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مذید بتایا کہ شمالی کوریا نے امریکا کو پیغام دیا ہے کہ ان کے رہنما کم جونگ اٴْن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنے جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ اس طرح اب امریکہ اور شمالی کوریا کے مابین ممکنہ اجلاس کے امکانات اور بڑھ گئے ہیں لیکن ابھی تک واضح نہیں کہ یہ ملاقات کب اور کہاں ہو گی۔

متعلقہ عنوان :