کپاس کے کاشتکار فصل کوکیڑوں سے محفوظ رکھنے کیلئے بیج کوزہرآلودکرلیں،محکمہ زراعت

پیر 9 اپریل 2018 21:17

ملتان۔9 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2018ء)محکمہ زراعت پنجاب ملتان کے ترجمان نے کہا ہے کہ کپاس کے کاشتکار بوائی سے قبل بیج کو زہرآلود ضرور کر لیں تاکہ کپاس کی فصل آئندہ ایک ماہ تک رس چوسنے والے کیڑوں خاص طور پر سفید مکھی کے حملے سے محفوظ رہے۔انہوںنے مزید بتایا کہ سفید مکھی کپاس کے پتہ مروڑ وائرس کے پھیلاؤ کا موجب بنتی ہے۔

(جاری ہے)

کپاس کی فصل کے آغاز پر ہی رس چوسنے والے کیڑوں کے حملے کا خدشہ ہوتا ہے،ان سے بچنے کیلئے کاشتکار ابتدائی سٹیج پر ہی فصل پر سپرے شروع کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف کاشتکاروں کی پیداوار ی لاگت بڑھ جاتی ہے بلکہ کپاس کے کسان دوست کیڑوں کی تلفی بھی ہو جاتی ہے۔انہوںنے یہ بھی بتایا کہ بیج کو زہر آلود کرنے سے کپاس کی فصل 35 سی40 دن کیلئے رس چوسنے والے کیڑوں خاص کر وائرس کے حملے سے بچ جاتی ہے۔لہذٰا کاشتکار بوائی سے قبل بیج کو زہرآلود کریں اوریکم اپریل سی30 اپریل تک کاشتہ کپاس کی فصل کا پودے سے پودے کا فاصلہ 12 تا15 انچ رکھیں جبکہ کھیلیوں سے کھیلیوں تک کا فاصلہ اڑھائی فٹ رکھیں۔