لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء للہ کی نا اہلی کے لیے دائر اپیل ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی

پیر 9 اپریل 2018 22:55

لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء للہ کی نا اہلی کے لیے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء للہ کی نا اہلی کے لیے دائر اپیل ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی ۔

(جاری ہے)

لاہورہائیکورٹ کی جسٹس جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس جواد حسن پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی. اپیل مجلس وحدت المسلمین کے جنرل سیکرٹری ناصر عباس شیرازی نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ صوبائی وزیر قانون راناثناء اللہ نے سانحہ ماڈل ٹائون کی جوڈیشل انکوائری کرنے والے جسٹس علی باقر نجفی کے خلاف بیان دئیی.

جج کے بارے میں بیان دینا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہی.دوران سماعت اپیل کنندہ کے وکیل فدا حسین رانا نے دلائل دیے کہ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے حقائق کے برعکس فیصلہ دیا. اپیل کنندہ نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے اور عدالت رانا ثناء اللہ کو نااہل قرار دی. لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا تاہم عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اپیل خارج کر دی۔