نمکو اورسنیکس انڈسٹری کوپنجاب فوڈ اتھارٹی کی دی گئی اصلاحات مکمل کرنے کے لیے 15اکتوبر کی ڈیڈ لائن جاری

ایک برانڈ کی تمام پراڈکٹس کی رجسٹریشن، سنیکس انڈسٹری ورکرزکی پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹریننگ سکولز سے لازمی تربیت پر اتفاق پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قیام کا مقصد لوگوں کے کاروبار تباہ کر نا نہیں بلکہ انکی اصلاح کرنا ہے‘ڈی جی فوڈ اتھارٹی

پیر 9 اپریل 2018 23:16

نمکو اورسنیکس انڈسٹری کوپنجاب فوڈ اتھارٹی کی دی گئی اصلاحات مکمل کرنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے سنیکس انڈسٹری مالکان سے فوڈ سیفٹی بارے پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی۔ملاقات میں سنیکس پراڈکٹس کی مکمل تفصیلات پیکنگ پر درج کرنے اور تمام پراڈکٹس کو حلال اور حفظان صحت کے اُصولوں کو مدِ نظر رکھتے ہو ئے تیار کرنے پر اتفاق ہوا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے سنیکس انڈسٹری کو ہدایت جاری کی کہ آئل،بیسن،دالیں،مصالحہ جات سمیت تمام اجزاء معیاری اور قابلً استعمال ہو نے چاہیں۔اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قیام کا مقصد لوگوں کے کاروبار تباہ کر نا نہیں بلکہ انکی اصلاح کرنا ہے۔انڈسٹری سے وابستہ افراد کو اصلاح کے حوالے سے کارروائی کر نے سے پہلے بزنس ایڈجسٹمنٹ ٹائم دیا جاتا ہے اورکسی بھی پوائنٹ پر کارروائی سے پہلے اسکی ہسٹری کو سامنے رکھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتا یا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی فوڈ انڈسٹری سے وابستہ افراد کو ہائی جینک فوڈ کے حوالے سی5روزہ ٹریننگ کروا رہی ہے جو واٹر فلٹریشن پلانٹس،آئس فیکٹریزاور ریسٹورنٹس سمیت تمام فوڈپوائنٹس کیلئے بھی لازم قرار دی جا چکی ہے۔ سنیکس انڈسٹری اپنے ورکرز کو لاہور،ملتان اور راولپنڈی میں قائم کردہ سکولز سے تربیت حاصل کروائیں۔ٹریننگ کے حوالے انڈسٹری مالکان کو چھ ماہ کا ٹائم فریم دیا گیا ہے۔

15 اکتوبرکی ڈیڈ لائن کے بعد کارروئیاں شروع کر دی جائیں گی۔وفد کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن کو 15اکتوبر تک توسیع کی درخواست کی گئی جس پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے ڈیڈ لائن کی پیش کردہ مدتِ معیاد پر آمادگی ظاہر کی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے مزید بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی فوڈ بزنس آپریٹرز کیلئے کنسلٹینسی سروس بھی مہیا کر رہی ہے جو کہ انتظامات کو نہ صرف بہتر کر نے میں بلکہ سٹینڈرڈ کے مطابق لانے میں مدد کرے گی۔

انڈسٹری سے وابستہ افراد فوڈ اتھارٹی کے چھاپے کا انتظار کر نے کی بجائے ہماری کنسلٹینسی سروس سے فائدہ اٹھائیں۔فوڈ انڈسٹری سے وابستہ افراد اپنی تیار کردہ پراڈکٹس کو حفظان صحت کے معیار کے مطابق تیار کر کے پنجاب فوڈ اتھارٹی سے رجسٹرڈ کروائیں۔تاجران کے وفد کی جانب سے فوڈ اتھارٹی کے اقدامات کو سراہتے ہو ئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :