عظیم شاعر شاکر شجاع آبادی خوفناک حادثے کا شکار ہوگئے

پیر 9 اپریل 2018 23:27

عظیم شاعر شاکر شجاع آبادی خوفناک حادثے کا شکار ہوگئے
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2018ء)سرائیکی کے نامور شاعرشاکرشجاع آبادی کی کارنہرمیں جاگری ،جس کے نتیجے میں وہ شدیدزخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

شاکرشجاع آبادی پیرکے روزایک ٹی وی چینل پروگرام کی ریکارڈنگ کے لئے بذریعہ کار ملتان آرہے تھے کہ راجہ رام کے قریب ان کی کارنہرمیں جاگری ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیم اورلوگوں کی بڑی تعداد جائے حادثہ پرپہنچ گئی۔شاکرشجاع آبادی کو فوری طورپرسول ہسپتال شجاع آباد منتقل کردیاگیا۔جہاں ان کاعلاج جاری ہے ۔