ہم بھارت کے غلام ہیں اور نہ ہی نوکر ، 70سالوں سے کشمیر کا مسئلہ حل نہیں کیا جا سکا، فاروق عبداللہ

پیر 9 اپریل 2018 23:37

ہم بھارت کے غلام ہیں اور نہ ہی نوکر ، 70سالوں سے کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ..
سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے ایک بار پھر بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نہ بھارت کے غلام ہیں اور نہ ہی نوکر۔اپنے والد شیخ عبداللہ کی 111 ویں برسی کے موقع پر نیشنل کانفرنس کے ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ 70 سالوں سے کشمیر کا مسئلہ حل نہیں کیا جا سکا۔

(جاری ہے)

انہوں نے لائن آف کنٹرول کو امن کی لائن تبدیل کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سنجیدہ مذاکرات کرنے چاہئیں کیونکہ اس مسئلے کا مذاکرات کے علاوہ کوئی دوسرا حل نہیں ہے۔انہوں نے نئی دلی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم بھارت کیغلام ہیں نہ ہی نوکر ہیں۔نیشنل کانفرنس کے سربراہ نے مزید کہا کہ بھارت کشمیریوں کے دل و دماغ جیتے میں ناکام رہا ہے، اگر بھارت سونے کی سڑکیں بھی بنا دے تو کشمیریوں کے دل نہیں بدل سکتا۔خیال رہے کہ چند روز قبل بھی فاروق عبداللہ نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :