مارک زکربرگ نے ڈیٹا فراہم کرنے کا اعتراف کرلیا‘غلطی ہوگئی معاف کردیا جائے-فیس بک کے بانی کی سینٹ کمیٹی سے استدعا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 10 اپریل 2018 10:21

مارک زکربرگ نے ڈیٹا فراہم کرنے کا اعتراف کرلیا‘غلطی ہوگئی معاف کردیا ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 اپریل۔2018ء) فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے ڈیٹا لیک کے حوالے سے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا اور کہا کہ انہیں معاف کردیا جائے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مارک زکربرگ نے سینیٹ کی کامرس اور انصاف کی کمیٹی کے سربراہان کے علاوہ دیگر سینیٹرز سے ملاقاتیں کیں اور یہ اعتراف کیا ہے کہ ان سے غلطی ہوئی ہے‘ معاف کردیں۔

(جاری ہے)

ان ملاقاتوں کے علاوہ فیس بک کے بانی نے اپنی فیس بک پر معافی نامہ بھی جاری کیا ہے جس میں انہوں نے جعلی خبروں، صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے اور امریکی انتخابات میں بیرونی مداخلت جیسے معاملات میں کمپنی کے کردار پر معافی مانگی ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ وہ سوشل نیٹ ورکنگ معاملات میں ناکام رہے۔ملاقات کے بعدصحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈیموکریٹ سینیٹر بل نیلسن نے کہا کہ مارک زکربرگ نے انہیں بتایاکہ کیمبریج اینالیٹیکا نے ڈیٹا سے متعلق فیس بک سے جھوٹ بولاتھا۔ سینیٹر نیلسن کا کہنا ہے کہ اگر ہم نے اس وقت کوئی اقدام نہ کیا تو پھر ہم میں سے کسی کی کوئی پرائیویسی نہیں رہے گی۔

متعلقہ عنوان :