روسی صدر کا جرمن چانسلرکوفون،

شام کے خلاف اشتعال انگیزی پر انتباہ دونوں لیڈروں نے مغربی ممالک کی جانب سے کیمیائی حملے کے الزامات،اورشام کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا

منگل 10 اپریل 2018 12:54

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2018ء) روسی صدر ولادی میر پوتین نے جرمن چانسلر اینجیلا میرکل سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے شام میں باغیوں کے زیر قبضہ شہر دوما پر کیمیائی ہتھیاروں کے مبینہ حملے کے بارے میں قیاس آرائی اور اشتعال انگیزی پر خبردار کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق روسی صدارتی محل کریملن نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں لیڈروں نے مغربی ممالک کی جانب سے شام پر کیمیائی ہتھیاروں کے حملے کے الزامات سمیت اس جنگ زدہ ملک کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

روس کی جانب سے اس بات پر زوردیا گیا کہ اس معاملے میں اشتعال انگیزی اور قیاس آرائی ناقابل قبول ہوگی۔جرمن حکومت کے ترجمان اسٹیفن سیبرٹ نے ایک بیان میں اس کی تصدیق کی کہ شام کی صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا اور چانسلر میرکل نے شامی شہر دوما میں کیمیائی گیس کے نئے حملوں کی مذمت کی ۔

متعلقہ عنوان :