جرمنی میں لیبریونین کی ہڑتال سے پبلک ٹرانسپورٹ بند، پروازیں منسوخ

فرینکفرٹ، میونخ، کولن بون اور بریمن کے ہوائی اڈوں پر کام نہیں کیا جائے گا،لیبر یونین

منگل 10 اپریل 2018 14:13

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2018ء) جرمنی میں پبلک سروس کے شعبے میں ہڑتال کی وجہ سے کئی سو پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق لیبر یونین ویرڈی نے بتایاکہ فرینکفرٹ، میونخ، کولن بون اور بریمن کے ہوائی اڈوں پر کام نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس صورتحال پر فضائی کمپنی لفتھانزا نے آٹھ سو سے زائد پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی صوبہ نارتھ رائن ویسٹ فیلیا اورو باڈن وورٹمربگ کے متعدد شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے۔ ویرڈی اس شعبے کے تقریباً تیئس لاکھ ملازمین کی تنخواہوں میں چھ فیصد اضافے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :