جرمنی میں سرکاری ملازمین کے مظاہرے،

ائر پورٹس پر ہزاروں مسافر پھنس کر رہ گئے

منگل 10 اپریل 2018 15:37

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2018ء) جرمنی میں سرکاری ملازمین کے مظاہرے شدت اختیار کر گئے، چاربڑے ائر پورٹس پر ہزاروں مسافر پروازیں منسوخ ہونیکے باعث پھنس کر رہ گئے۔مقامی ذرائع کے مطابق جرمنی میں سرکاری کے ملازمین کے تنخواہوں کی بڑھوتی کے مطالبے کولے کر ملک گیر مظاہروں کی وجہ سے ہزاروں مسافر فرینکفرٹ ائر پورٹ سمیت جرمنی کے چار بڑے ائر پورٹس میونخ،کولون اور بریمن میں پروازیں کینسل ہونے کی وجہ سے پھنس کر رہ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

لفتھنسا ائر کے مطابق ان کی800 سے زائد شیڈول پروازیں پیر کو اور 1,600 پروازیں منگل کو منسوخ ہوئیں۔مقامی حکام کے مطابق صنعتوں اور دفتر کے بند ہونے کی وجہ سے متعدد ریاستوں میں گندگی اور کوڑے کو ٹھکانے لگانے کا نظام بھی معطل رہا ۔حکومت اور ملازمین کی یونینز کے درمیان اس سلسلے میں مذکرات کا تیسرا دور پندرہ اپریل کو ہوا تھا جو ناکام رہا۔جرمنی کے پبلک سیکٹر کی2.3 ملین ملازمین وفاقی اور مقامی سطح پر تنخواہوں میں کم از کم 6 فیصد اضافے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :