روسی صدر اور جرمن چانسلر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

شام کیخلاف اشتعال انگیزی پر انتباہ،دونوں لیڈروں نے مغربی ممالک کی جانب سے کیمیائی حملے کے الزامات،اورشام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

منگل 10 اپریل 2018 16:10

ماسکو \برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2018ء) روسی صدر ولادی میر پوتین نے جرمن چانسلر اینجیلا میرکل سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے شام میں باغیوں کے زیر قبضہ شہر دوما پر کیمیائی ہتھیاروں کے مبینہ حملے کے بارے میں قیاس آرائی اور اشتعال انگیزی پر خبردار کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدارتی محل کریملن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونیوالے ٹیلی فونک رابطے میں دونوں لیڈروں نے مغربی ممالک کی جانب سے شام پر کیمیائی ہتھیاروں کے حملے کے الزامات سمیت اس جنگ زدہ ملک کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

روس کی جانب سے اس بات پر زوردیا گیا کہ اس معاملے میں اشتعال انگیزی اور قیاس آرائی ناقابل قبول ہوگی۔جرمن حکومت کے ترجمان اسٹیفن سیبرٹ نے تصدیق کی کہ شام کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا اور چانسلر میرکل نے شامی شہر دوما میں کیمیائی گیس کے نئے حملوں کی مذمت کی۔

متعلقہ عنوان :