جاپانی شہری دنیا کے معمر ترین شخص قرار

منگل 10 اپریل 2018 18:57

جاپانی شہری دنیا کے معمر ترین شخص قرار
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2018ء) جاپان سے تعلق رکھنے والے میسازونوناکاکو112برس کی عمر میں دنیاکاعمررسیدہ ترین شخص تسلیم کرلیا گیاہے ،جیساکہ ان کے اہل خانہ نے مٹھائیاں اورہاٹ باتھ جیسے ان کے سیکرٹ افشاں کئے ہیں ،نوناکاجو25جولائی 1905ء میں پیداہوئے ،جب چندماہ قبل البرٹ آئن سٹائن نے اپنی تھیوری شائع کی تھی انہیں جاپان کے شمالی جزیرہ ہوکائیڈومیں اپنے گھرپرگینزورلڈریکارڈزکی طرف سے سرٹیفکیٹ موصول ہواہے ۔

(جاری ہے)

سپرسنچرین اپنے اہل خانہ کے ساتھ زندگی بسرکررہاہے ،اس کی پوتی یوکونوناکانے کہاکہ انہیں نقل وحرکت کیلئے وہیل چیئرزکی ضرورت پڑتی ہے ،لیکن اچھی حالت میں ہیں ۔ اس نے غیرملکی خبررساں ادارے کوبتایاکہ وہ کسی قسم کی جاپانی یامغربی طرزکی مٹھائیاں کوپسندکرتے ہیں ،وہ ہرروزاخبارپڑتے ہیں اوراکثرہاٹ باتھ لیتے ہیں ،ان کے 7 بھائی اورایک بہن ہے جوقریبی قصبے اشورومیں رہتے ہیں ۔گنزورلڈریکارڈزکے مطابق انہوںنے 1931ء میں شادی کی اورجوڑے کے ہاں پانچ بچے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :