جرمنی میں ہڑتال،کئی سو پروازیں منسوخ، ٹرانسپورٹ بند

منگل 10 اپریل 2018 19:31

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اپریل2018ء) جرمنی میں پبلک سروس کے شعبے میں ہڑتال کی وجہ سے کئی سو پروازیں منسوخ اور ٹرانسپورٹ بند کر دی گئیں۔ غیر ملکی مییا کے مطابق جرمنی میں پبلک سروس کے شعبے میں ہڑتال کی وجہ سے کئی سو پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

لیبر یونین ’ویرڈی‘ کے مطابق فرینکفرٹ، میونخ، کولن بون اور بریمن کے ہوائی اڈوں پر کام نہیں کیا جائے گا۔ اس صورتحال پر فضائی کمپنی لفتھانزا نے آٹھ سو سے زائد پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی صوبہ نارتھ رائن ویسٹ فیلیا اور باڈن وورٹمربگ کے متعدد شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے۔ ویرڈی اس شعبے کے تقریباً تیئس لاکھ ملازمین کی تنخواہوں میں چھ فیصد اضافے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :