دکھی انسانیت کی خدمت الخدمت فائونڈیشن کا ہدف ہے،اللہ کی مخلوق کی خدمت کرنا انسانیت کی معراج ہے

الخدمت فائونڈیشن آزاد جموںوکشمیرکے صدر ڈاکٹر ریاض احمد کا کانفرنس سے خطاب

منگل 10 اپریل 2018 20:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اپریل2018ء) الخدمت فائونڈیشن آزاد جموںوکشمیرکے صدر ڈاکٹر ریاض احمد نے کہاہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت الخدمت فائونڈیشن کا ہدف ہے،اللہ کی مخلوق کی خدمت کرنا انسانیت کی معراج ہے،اللہ کی رضاکے لیے الخدمت فائونڈیشن عوام کی خدمت کررہی ہے جس نے ایک یتیم بچے کی کفالت کی قیادت کے دن وہ نبی ﷺکے ساتھ ہوگا،دنیا اور آخرت کی کامیابی یتیم اور بے سہارا لوگوں کی خدمت کرنا ہے مجھے ایسے لوگوںکی خدمت کرکے سکون ملتاہے،ان خیالات کااظہارانھوںنے الخدمت فائونڈیشن آزاد کشمیرضلع اسلام آباد کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،کانفرنس سے سیکرٹری جنرل الخدمت فائونڈیشن عطاء الرحمان چوہان،کرنل ( ر) ظفر رشیدعباسی،اشتیاق شہزاد،اور دیگر قائدین نے خطاب کیا،شرکار کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ریاض احمد نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ آزاد کشمیر میں اہل خیبر کے تعاون سے اغوش الخدمت کے ادارے پورے آزاد کشمیر میں قائم کریں تاکہ کوئی بھی غریب یتیم بچہ تعلیم سے محروم نہ رہ جائے،انھوںنے کہا الخدمت فائونڈیشن آزاد کشمیر کی سب سے بڑی سماجی فائونڈیشن ہے ،تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت اور پینے کے صاف پانی اور متاثرین سیز فائر لائن اور غریب بیوائوں کے کی کفالت کا کام بھی جاری ہے ،معذور افراد کے لیے وہیل چیئر کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے ہرسال سینکڑوں وہیل چیئر معذور افراد میں تقسیم کی جاتی ہیں،انھوںنے کہاکہ الخدمت فائونڈیشن کی پیش کش ہے کہ حکومت کے ساتھ مل کر متاثرین سیز فائر لائن کی بھرپور مد دکی جائے،الخدمت ایسے رضاکار بھی تیار کررہی ہے جو ہمہ وقت آفات سے انسانوں کی مدد کے لیے تیار رہیںگے۔

متعلقہ عنوان :