ْآزادجموں وکشمیر یونیورسٹی کے زیرِ انتظام ایم ایڈ سالانہ امتحان کے نتیجہ کی اشاعت کر دی

منگل 10 اپریل 2018 20:03

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اپریل2018ء)آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی کے زیرِ انتظام ایم ایڈ سالانہ امتحان 2017 کے نتیجہ کی اشاعت گزشتہ روز کر دی گئی ۔تحریری امتحان کا انعقادجنوری ، فروری2018 ء میں کیا گیا تھا ۔ یہ نتیجہ اللہ تعا لی کے فضل و کرم اور شعبہ نتائج و شعبہ سکریسی کے عملہ کی شبانہ روز کاوشوں سے شائع کیا گیا۔

ایم ایڈ کے سالانہ امتحان میں 1272امیدواران نے شرکت کی جن میں سے 731امیدوار کامیاب ہوئے اس طرح نتیجہ 58%رہا ۔ایم ایڈ کے نتائج کا اعلان پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید کنٹرولر امتحانات آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق امتحان میں پہلی پوزیشن کرن اسلم دختر محمد اسلم نے 854نمبر لے کر حاصل کی جو شاہ ہمدان کالج میرپور کی طالبہ ہے دوسری پوزیشن عدم تکمیل بوجہ رجسٹریشن جو کہ سر سید کالج آف ایجوکیشن کوٹلی کی ہے جبکہ تیسری پوزیشن محمد آصف ولد عبدالغفور نے 844نمبرات لے کر حاصل کی جو علی گڑھ کالج مظفرآباد کا طالب علم ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا ک کہ اس امتحان میں ناکام ہونے والے امیدوارن ضمنی امتحان 2017 و سالانہ 2018 کے لیئے اپنے داخلہ فارم مجوزہ فیس کے ساتھ 10 مئی 2018 تک اسسٹنٹ کنٹرولر ٹیبولیشن (پرفیشنل / ایم اے ۔ ایم ایس سی ) چہلہ کیمپس کے نام پر ارسال کر سکتے ہیں۔ مقررہ تاریخ کے بعد دوگنی فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کیئے جائیں گے۔