جی سی یو میں چائنیز طالبعلم کی تصویری نمائش کا انعقاد

منگل 10 اپریل 2018 20:21

لاہور۔10 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2018ء)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میںچائنیز طالبعلم ڈیوڈ شان زینگ بو کی تصویری نمائش منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے نمائش کا افتتاح کیاجبکہ اس موقع پر چائنیز اساتذہ ،طالبعلموں اور کاروباری شخصیات کی بھی کثیر تعداد موجود تھی۔چائنیز طالبعلم ڈیوڈ شان زینگ بوجی سی یو میں اردو ادب کا طالبعلم ہے اور اس نے اس نمائش میں یونیورسٹی میں منعقدہ مختلف سپورٹس،کلچرل اور ہم نصابی سرگرمیوں کی300سے زائد تصاویر پیش کیں،جنہیں شرکاء نے بے حد سراہا۔