لاہور تعلیمی بورڈمیں ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

منگل 10 اپریل 2018 20:21

لاہور۔10 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2018ء) لاہور تعلیمی بورڈمیں ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی،تقریب میں چیئر مین لاہور تعلیمی بورڈچوہدری اسماعیل،کنٹرولر پروفیسر ناصر جمیل،سیکرٹری لاہور بورڈ ریحانہ الیاس سمیت دیگر ملازمین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تعلیمی بورڈ لاہور کے چیئرمین پروفیسر چودھری محمد اسماعیل نے کہا کہ ریٹائرمِنٹ، ملازمت پیشہ افراد کے لیے قدرت کا ایک حسین تحفہ اور انعام ہے، مقامِ شکر ہے کہ ملازمت کا سفر، باخیروخُو بی اِختتام پذیر ہوا، اب زندگی کا ایک نیا رُخ ،ایک نئی آزمائش کا سامنا ہے۔

انہوںنے کہا کہ اُمید ہے کہ نیا سفر بھی مالکِ کون ومکاں کے کرم سے طے ہو جائے گا۔ تقریب کے اختتام پر سیکرٹری تعلیمی بورڈ ڈاکٹر ریحانہ الیاس اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد ناصر جمیل انجم نے مدت ملازمت پوری کرنے والے ملازمین میں یاد گاری تحائف ریٹائرڈ ملازمین کی خدمات کی کو سراہا اور انکی تحائف پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :