چین پاکستان کےمعاملات میں کسی بھی ملک کی مداخلت کامخالفت ہے،چینی صدر

وزیراعظم شاہد خاقان اورچینی صدرکےدرمیان ملاقات،دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال،پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف کوششوں کی بھرپورحمایت کرتے ہیں،شی جن پنگ کی گفتگو،سی پیک خطےکی ترقی کیلئےاہم ہے،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 10 اپریل 2018 18:43

چین پاکستان کےمعاملات میں کسی بھی ملک کی مداخلت کامخالفت ہے،چینی صدر
بیجنگ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اپریل 2018ء) : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورچینی صدرشی جن پنگ کے درمیان باؤگیسٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور سی پیک سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے چینی صدر شی جن پنگ نے ملاقات۔ ملاقات میں وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ چین اور پاکستان گہرےدوست ہیں۔

سی پیک چین، پاکستان اورخطےکی ترقی کیلئے نہایت اہم ہے۔ وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ چین اور پاکستان آپس میں مسلسل تعاون کرتےہیں۔

(جاری ہے)

توانائی،زراعت سمیت مختلف شعبوں میں چین سےمضبوط تعاون چاہتےہیں۔ 2015ء کےدورہ پاکستان کے بعد اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں شاندارپیشرفت ہوئی۔ اس موقع پرچینی صدرشی جن پنگ نے کہا کہ گوادرپورٹ اوردیگرمنصوبوں کی طرح سی پیک کی بروقت تکمیل کےخواہاں ہیں۔

چین پاکستان کی ترقی وخوشحالی کی امید کرتاہے۔ چین پاکستان کی قومی خودمختاری،علاقائی سالمیت اورمفادات کی حمایت کرتا ہے۔ چینی صدر نے مزید کہا کہ چین پاکستان کےداخلی معاملات میں کسی بھی ملک کی مداخلت کی مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قومی اتحاد، دہشتگردی کیخلاف جنگ کی کوششوں کی بھرپورحمایت کرتے ہیں۔