ترکش یونیورسٹیوں کے وفد کا پنجاب یونیورسٹی کا دورہ

منگل 10 اپریل 2018 21:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2018ء) ترکی کی معروف یونیورسٹیوں کے وفد نے پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد زکریا ذاکر سے ان کے آفس کے کمیٹی روم میں ملاقات کی۔اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹر فوزیہ ہادی علی اور مختلف فیکلٹیوں کے ڈینزکے علاوہ آٹھ یونیورسٹیوں پر مشتمل وفد کی سربراہی کرنے والے پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے فیکلٹی ممبراحمد منیب مہتا بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹرزکریا ذاکر نے پنجاب یونیورسٹی میں جاری سرگرمیوں پرروشنی ڈالی اور دونوںممالک کے مابین تعلیمی روابط کو مضبوط کرنے پر زور دیا۔ڈاکٹر زکریا ذاکر نے کہا کہ دنیا کے اعلیٰ تعلیمی و تحقیقی اداروں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا پنجاب یونیورسٹی اانتظامیہ کا ویژن ہے۔ بعد ازاں وفد کے شرکاء کو یادگاری تحائف پیش کئے گئے۔وفد کے شرکاء نے پنجاب یونیورسٹی میںبیرون ممالک سے آئے طلبائو طالبات کو دوستانہ ماحول فراہم کرنے اور انہیں اعلیٰ تعلیم کے بہترین مواقع فراہم کرنے پر وائس چانسلرکا شکریہ ادا کیا

متعلقہ عنوان :