کویت میں بالکونی میں کپڑے لٹکانے پر پابندی عائد،خلاف ورزی پر 300 دینار جرمانہ ہوگا

منگل 10 اپریل 2018 21:39

کویت میں بالکونی میں کپڑے لٹکانے پر پابندی عائد،خلاف ورزی پر 300 دینار ..
کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2018ء) کویت حکومت نے گھروں کی بالکونی میں کپڑے دھو کر سٴْکھانے پر پابندی عائد کردی ۔کویتی میڈیا کے مطابق گھروں کی بالکونی میں کپڑے دھو کر سکھانا بھی قابلِ جرمانہ جرم ہوگا جس کی خلاف ورزی پر بھاری مالی جرمانہ ادا کرنے پڑے گا۔ اپارٹمنٹ کی بالکونی میں کپڑے لٹکانے والے کو 300 کویتی دینار جرمانہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کویت میں کپڑوں کو بالکونی میں سٴْکھانے پر پابندی کے لیے مہم عرصہ دراز سے چل رہی تھی تاہم قانونی پیچیدگیوں کے باعث اس پر حتمی پابندی کا فیصلہ 2008 کے بعد اب کیا گیا ہے۔قبل ازیں 12 اپارٹمنٹس کو بالکونی میں کپڑے سکھانے کے معاملے پر تنبیہ بھی کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ یہ عمل مسلسل جاری رکھنے پر انہیں جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ کویت سے پہلے اسی قسم کی پابندی بحرین میں بھی عائد کی جاچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :