مشرقی غوطہ میں مبینہ کیمیائی حملہ قابل مذمت ہے، جرمن چانسلر میرکل

منگل 10 اپریل 2018 21:39

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2018ء) جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے شامی علاقے مشرقی غوطہ یر مبینہ کیمیائی حملے کی مذمت کی ہے۔ میرکل نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر شدید ممانعت کے باوجود بھی کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال بہت ہی افسوسناک ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اب اس تناظر سخت اور واضح اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر میرکل نے روس کی جانب سے مشرقی غوطہ میں کیمیائی حملے کی مشترکہ تفتیش کے مطالبے کو بنیادی طور پر مسترد نہیں کیا۔ ہفتے کو رونما ہونے والے اس واقعے میں کم از کم ڈیڑھ سو افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

متعلقہ عنوان :