فصیل آباد زرعی یونیورسٹی میں وائس چانسلر لگانے کیخلاف درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب سے جواب طلب

منگل 10 اپریل 2018 23:22

لاہور۔10 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2018ء) لاہور ہائی کورٹ نے فصیل آباد زرعی یونیورسٹی میں وائس چانسلر لگانے کیخلاف دائر درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا، جسٹس عائشہ اے ملک نے منگل کو درخواست گزار ڈاکٹر سرور چوہدری کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا وی سی لگنے کا اہل ہونے کے باوجود نظر انداز کر کے میرا نام غیرقانونی طور پر وائس چانسلر کی لسٹ سے نکالا گیا اوریونیورسٹی رولز پر پورا اترنے کے باوجود وی سی تعینات نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت وی سی تعینات کرنے کا حکم دے۔عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے چیف سکرٹری پنجاب سے جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :