ایف بی آر میں گڈگورننس معاملے نے ایک مرتبہ پھر سر اٹھا لیا
اعلی حکام کی جانب سے کسٹمز انٹیلی جنس کے کرپٹ اہلکاروں کو تحفظ دیئے جانے کا انکشاف
منگل 10 اپریل 2018 23:46
(جاری ہے)
ان افسران اور عملے کے ارکان پر الزام تھا کہ وہ سمگلنگ کی روک تھام میں ناکام رہے ۔ ڈائریکٹر نے ابتدائی طور پر سپرنٹنڈنٹ رینج آف فیصل آباد محمد طاہر اقبال کو انسداد سمگلنگ یونٹ کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ دینے کی ہدایت جاری کی تھی ۔
گزشتہ نو ماہ کے عرصے کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق سمگل شدہ اشیاء اور گاڑیاں جو کہ ڈائریکٹوریٹ کے علاقوں سے گزرتی ہیں ان کی تعداد تقریباً دوگنا ہو گئی ہے ۔خط میں اس حوالے سے رپورٹ طلب کی گئی تھی۔سینئر انٹیلی جنس آفیسر ملتان ناصر سعید ملک کے نام ایک اور خط میں ڈائریکٹر نے انسداد سمگلنگ یونٹ اور سرکاری گودام کی کارکردگی رپورٹ مانگی تھی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر کو جواب دینے کی بجائے مذکورہ افسران نے کسٹم انٹیلی جنس کی اعلٰی انتظامیہ سے ایک ریٹائر ملازم کے ذریعے رابطہ کیا اس کے بعد محمد عدنان اکرم نے ان اہلکاروں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیئے ۔ جو اسی روز ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس و انویسٹی گیشن کی جانب سے منسوخ کر دیئے گئے ۔ دوسری جانب کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ مذکورہ حکام محکمہ میں اپنے مفادات کے تحفظ میں لگے ہوئے تھے اور آفیسر نے دعوی کیا کہ دونوں اہلکاروں کی ساکھ اچھی نہیں ہے ہم نے سنا ہے کہ کسٹم کے ایک اہلکار نے ڈی جی کے خلاف نیب میں بھی ایک شکایت درج کرا رکھی ہے ۔گزشتہ سال کی ٹیکس ڈیپارٹمنٹ میں گڈ گورننس کا معاملہ سامنے آیا تھا جب وزیر اعظم آفس نے چیئرمین ایف بی آر کو محکمہ میں کرپٹ حکام کی تفصیلات دینے کی ہدایت کی تھی اطلاع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر نے تین سو اہلکاروں کی تفصیلات وزیر اعظم ہائوس کو فراہم کر دی ہیں جن کے خلاف انکوائریاں ہو رہی ہیں لیکن وزیر اعظم نے کوئی ایکشن نہیں لیا ۔ ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.