آئی جی سندھ کا عوامی کالونی پولیس کی مبینہ سرپرستی میں شراب کی کھلے عام فروخت کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کا نوٹس

منگل 10 اپریل 2018 23:52

آئی جی سندھ کا عوامی کالونی پولیس کی مبینہ سرپرستی میں شراب کی کھلے ..
کراچی ۔ 10 اپریل (اے پی پی( آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے عوامی کالونی پولیس کی مبینہ سرپرستی میں شراب کی کھلے عام فروخت کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کورنگی سے تفصیلی انکوائری سمیت انسدادی اقدامات پر مشتمل رپورٹ فوری طور پر طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس تناظر میں تمام ایس ایس پیز کراچی کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ شراب کی کھلے عام فروخت اور ایسے فعل میں ملوث عناصر کیخلاف تمام ترقانونی کاروائی کو یقینی بناتے ہوئے جملہ انسداد اقدامات کو مؤثر اور مربوط بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ قواعد اور ضوابط پر عمل درآمد جیسے اقدامات میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ناقابل برداشت ہے بصورت دیگر مرتکبین کیخلاف ناصرف محکمانہ بلکہ قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :