اوکاڑہ میں محکہ صحت پنجاب کا شرمناک کارنامہ

پولیو کے قطرے پینے سے اڑھائی ماہ کہ بچی جاں بحق ہو گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 10 اپریل 2018 22:23

اوکاڑہ میں محکہ صحت پنجاب کا شرمناک کارنامہ
اوکاڑہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبارا- 10اپریل 2018):اوکاڑہ میں محکہ صحت پنجاب کا شرمناک کارنامہ منظر عام پر آ گیا۔ پولیو کے قطرے پینے سے اڑھائی ماہ کہ بچی جاں بحق ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی علاقے رینالہ خورد میں معذوری سے بچنے کے لیے پئیے جانے والے قطرے موت کا پیغام بن گئے۔ پولیو کے قطر ے پینے کے بعد اڑھائی ماہ کی بچی جاں بحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ رینالہ خورد کے علیم ٹاون میں پیش آیا جہاں پولیو ٹیم گھر میں قطرے پلانے آئی اور انہوں نے رائے مجاہد کی اڑھائی ماہ کی بیٹی مناحل کو پقلیو کے قطرے پلائے جس سے مناحل کی حالت غیر ہو گئی اور وہ دم توڑ گئی۔جس پر اہلخانہ نے الزام عائد کیا کہ اس کی موت پولیو کے قطروں سے ہوئی ہے لیکن محکمہ صحت کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ یہی قطرے مناحل کے 3سالہ بھائی نے بھئ پئیے اگر مسئلہ قطروں کا ہوتا تو اسکا بھائی بھی متاثر ہو تا اس لئیے یہ بات خارج از امکان ہے ۔مناحل کی موت کی وجہ کچھ اور ہے جس کے تحقیقات ہونی چاہیے۔