تمیز کریں، اپنی حد میں رہیں، بدتمیزی کرنے والے صارف کو کے الیکٹرک کے ترجمان کی ہدایت

ٹوئٹر پر ہونے والی دلچسپ نوک جھونک میں متحدہ کے رکن قومی اسمبلی بھی کود پڑے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 10 اپریل 2018 22:47

تمیز کریں، اپنی حد میں رہیں، بدتمیزی کرنے والے صارف کو کے الیکٹرک کے ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبارا- 10اپریل 2018):تمیز کریں، اپنی حد میں رہیں، بدتمیزی کرنے والے صارف کو کے الیکٹرک کے ترجمان کی ہدایت ٹوئٹر پر ہونے والی دلچسپ نوک جھونک میں متحدہ کے رکن قومی اسمبلی سید علی رضا عابدی بھی کود پڑے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی لوڈشیڈنگ سے عوام کا پارہ ہائی ہوا تو لڑائی سوشل میڈیا پر پہنچ گئی۔ایک صارف نے ٹوئٹر کا پلیٹ فارم استعمال کرتے ہوئے کے الیکٹرک کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

(جاری ہے)

کے الیکٹرک کے لیے لعنت جیسے نازیبا کلمات کہنے پر کے الیکٹرک نے صارفین سے گزارش کی کہ مہربانی کر کے نازیبا زبان سے پرہیز کریں کم ازکم ہم اپنے صارفین سے رابطے میں تو ہیں ،لڑائی عروج پر تھی کہ ٹوئٹر پر ہونے والی دلچسپ نوک جھونک میں متحدہ کے رکن قومی اسمبلی سید علی رضا عابدی بھی کود پڑے۔انہوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک والوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ بھی اپنے صارفین کو انکی ضروریات کے مطابق بجلی فراہم کریں۔