وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی چین کے صدر ژی جن پنگ سے ملاقات،وزیر خارجہ وانگ ژی سمیت پولٹ بیورو کے سینئر ارکان بھی موجود تھے،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی معاونت وزیر خارجہ، وزیر داخلہ اور سینئر حکام نے کی،دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال،
چین اور پاکستان آئرن برادرز ہیں، دونوں ملک آزمائش کی گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، خطے میں امن اور استحکام کیلئے پاکستان ایک ستون کی حیثیت رکھتا ہے، مضبوط اور خوشحال پاکستان اس سلسلے میں اہم کردار ادا کرے گا، پاکستان کے ساتھ دوستانہ اور سٹریٹجک تعاون کو مزید مستحکم بنانا چاہتے ہیں،صدر ژی جن پنگ
منگل 10 اپریل 2018 23:58
(جاری ہے)
وزیراعظم نے ترقی کیلئے ایشیاء کو مزید اوپن بنانے کے صدر ژی کے عزم کو سراہا۔ انہوں نے صدر ژی کے بیلٹ اور روڈ منصوبے کے وژن کی بھی تعریف کی۔
دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں ترقی کے حوالے سے بہت سے معاملات پر بات چیت کی۔ وزیراعظم نے صدر ژی کو سی پیک پر کامیابی سے عملدرآمد کیلئے پاکستان کی کوششوں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار اور خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ صدر ژی نے کہا کہ صنعتی پارک پاکستان کی صنعت کیلئے ترقی کا ایک نیا راستہ ہونگے اور پاکستان کی صنعتوں کو اس سے پھلنے پھولنے کے مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے سی پیک کیلئے چین کے متواتر تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔ صدر ژی نے پاکستان کو خطے کے امن اور استحکام کیلئے ایک ستون قرار دیا اور کہا کہ ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان اس سلسلے میں اپنا اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی یکجہتی کیلئے چین کے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنے دوستانہ اور سٹریٹجک تعاون کو مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے دہشتگردی کے چیلنج سے نمٹنے کے سلسلے میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور پرامن ہمسائیگی کیلئے پاکستان کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔ وزیراعظم نے صدر ژی کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔ دونوں اطراف نے دوطرفہ تعاون کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم بنانے اور دونوں ممالک کی قیادت کے وژن کے تحت عملی اشتراک کیلئے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کےمابین قریبی تعلق اور ہم آہنگی بہت اہم ہے، کسی بھی صوبے اور عوام کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سندھ کابینہ کے ارکان سے گفتگو
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس، ہائوسنگ پراجیکٹ کی اصولی منظوری
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
بھارت میں آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقید کی سزا ملی؟
-
شمالی کوریا کا وفد کے ایران کے غیر معمولی دورے پر
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
-
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزارقائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
وزیراعظم شہا زشریف کی مزار قائد پرحاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.