وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے آسٹریا کے فیڈرل چانسلر سبسطین کرز کی ملاقات،

دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ سیاسی اور کاروباری روابط بڑھانے کی ضرورت ہے،وزیر اعظم،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے معصوم شہریوں پر مظالم اور لائن آف کنٹرول کی متواتر خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا

منگل 10 اپریل 2018 23:58

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے آسٹریا کے فیڈرل چانسلر سبسطین کرز کی ..
سان یا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے آسٹریا کے فیڈرل چانسلر سبسطین کرز نے منگل کو یہاں ایشیاء کیلئے بائو فورم کے انعقاد کے موقع پر ملاقات کی۔ وزیراعظم نے مسٹر کرز کو چانسلر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریا یورپی یونین کا اہم رکن اور ایک اہم ترقیاتی شراکت دار ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے آسٹرین چانسلر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ سیاسی اور کاروباری روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات میں علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے آسٹریا کے چانسلر کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے معصوم شہریوں پر روا رکھے گئے مظالم اور بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی متواتر خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا۔ آسٹرین چانسلر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔