جرمنی، ملازمین کی مکمل ہڑتال کے باعث 800 پروازیں منسوخ

بدھ 11 اپریل 2018 11:10

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2018ء) جرمنی میں ذرائع آمدورفت کے شعبے میں ہڑتال کی وجہ سے 8 سو پروازیں منسوخ، کاروبار مکمل مفلوج ہو کر رہ گیا۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق مزدور یونین ’’ویرڈی‘‘ نے فرینکفرٹ، میونخ، بون اور بریمن کے ہوائی اڈوں پر ہڑتال کا اعلان کر دی جس کے باعث کاروبار مفلوج ہوگیا۔ اس صورتحال پر فضائی کمپنی لفتھانزا نے بھی 800 سے زائد پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا جبکہ صوبہ شمالی رائن مغربی فیلیا اور باڈن وورٹمربگ کے متعدد شہروں میں عوامی ذرائع آمدورفت بندکر دیئے گئے۔ واضح رہے کہ متعلقہ یونین اس شعبے کے تقریباً 23 لاکھ ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :