شاہ رخ خان کی بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی کی بیٹی زیواکے ساتھ تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

بدھ 11 اپریل 2018 11:51

شاہ رخ خان کی بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی کی بیٹی زیواکے ساتھ تصاویر ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی کی بیٹی زیواکے ساتھ تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شاہ رخ خان انڈین پریمیئر لیگ میں اپنی ٹیم کلکتہ نائٹ رائیڈرز کی حوصلہ افزائی، حمایت اور نئے دوست بنانے میں سب سے آگے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے گزشتہ رات (منگل)بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی کی ٹیم چنائی سپر کنگز کے ساتھ میچ کے دوران ایم ایس دھونی کی بیٹی زیواکے ساتھ تصاویر بنائیں ، جنہوں نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔