مشرقی غوطہ میں مبینہ کیمیائی حملہ قابل مذمت ہے، جرمن چانسلر میرکل

عالمی سطح پر شدید ممانعت کے باوجود بھی کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال بہت ہی افسوسناک ہے،بیان

بدھ 11 اپریل 2018 12:47

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2018ء) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے شامی علاقے مشرقی غوطہ پر مبینہ کیمیائی حملے کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق میرکل نے گزشتہ روز جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں بین الاقوامی سطح پر شدید ممانعت کے باوجود بھی کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال بہت ہی افسوسناک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب اس تناظرمیں سخت اور واضح اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر میرکل نے روس کی جانب سے مشرقی غوطہ میں کیمیائی حملے کی مشترکہ تفتیش کے مطالبے کو بنیادی طور پر مسترد نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :