الجزائر کا فوجی طیارہ گرنے سے257 افرادہلاک ‘امدادی کاروائیاں جاری ہیں‘مزیدہلاکتوں کا خدشہ ہے-مقامی حکام

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 11 اپریل 2018 15:16

الجزائر کا فوجی طیارہ گرنے سے257 افرادہلاک ‘امدادی کاروائیاں جاری ہیں‘مزیدہلاکتوں ..
الجزائر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اپریل۔2018ء) الجزائر کا فوجی طیارے کے حادثے میں 257سے زائد افرادہلاک ہوگئے ہیں جبکہ درجنوں لاپتہ ہیں-مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق طیارے میں بتایا گیا ہے کہ مراکش سے علیحدگی حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف پولیساریو فرنٹ کے26 ارکان بھی طیارے میں سوار تھے۔200 سے زائد افراد سوار تھے طیارے نے الجزائر کے قریب الجزائرکی فضائیہ کے سب سے بڑے اڈاے بوفاریک ایئربیس سے اڑان بھری اور کچھ ہی دور جاکر گر کر تباہ ہو گیا‘مقامی حکام نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ممکنہ طور پر طیارے کو کسی میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے‘ مقامی ذرائع ابلاغ کا بھی کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 257 کے زائد ہو سکتی ہے کیونکہ طیارہ انسانی آبادی کے اوپر گرا اور ملبے کے ٹکڑے کئی گھروں اور عمارتوں کی چھتوں پر گرے جس سے بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئیں۔

(جاری ہے)

جائے وقوعہ پر درجنوں ایمبولینسوں کو دیکھا گیا ہے اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جا رہا ہے جبکہ اب تک مقامی حکام نے 257کے قریب لاشوں کے ملنے کی تصدیق کی ہے۔ ۔جائے حادثہ کی ایک ویڈیو میں طیارے کے ملبے سے اٹھنے والا دھواں دیکھا جا سکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حادثے کا شکار طیارہ سوویت ساختہ الیوشن II-76 تھا جو طویل فاصلے تک پرواز کرسکتا تھا اور اس میں 200سے زائد مسافروں کے سوار ہونے کی گنجائش تھی۔

طیارہ فوجی دستوں اور ساز و سامان کو لے کر بوفاریک ایئرپورٹ سے اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ بعض اطلاعا ت کے مطابق عینی شاہدین نے گرنے سے پہلے طیارے کو آگ کی شعلوں میں لپٹا دیکھا جس سے خدشہ پیدا ہوتا ہے کہ طیارے کو نشانہ بنایا گیا‘طیارے کس درجے کے کتنے اعلی افسران سوار تھے اس بارے میں الجزائرکی حکومت نے کوئی تفصیل جاری نہیں کی تاہم آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے میں فوج کے کئی سنیئرافسران سوار تھے ۔

حکومت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو دہشت گردی کے پہلو سمیت دیگر وجوہات معلوم کرے گی۔ سیکورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر لیا گیا ہے اور سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔یا د رہے کہ چار سال قبل بھی الجزائر کے ایک فوجی طیارے کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں فوجی اہلکار اور ان کے خاندان کے افراد سمیت 77 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
الجزائر کا فوجی طیارہ گرنے سے257 افرادہلاک ‘امدادی کاروائیاں جاری ہیں‘مزیدہلاکتوں ..

متعلقہ عنوان :