Live Updates

نوازشریف کل بھی قائد تھے،آج بھی ہیں،کل بھی رہیں گے،شہباز شریف

عمران خان نے5سالوں میں ایک میگاواٹ بھی بجلی پیدا نہیں کی،2018ء میں موقع ملا تو5مہینوں میں میٹروبس مکمل کراؤں گا،سوچا تھا تبدیلی آچکی ہوگی،پی ٹی آئی کی سیاست لاک ڈاؤن اوردھرنوں کی ہے۔پشاور میں ورکرزکنونشن سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 11 اپریل 2018 17:07

نوازشریف کل بھی قائد تھے،آج بھی ہیں،کل بھی رہیں گے،شہباز شریف
پشاور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اپریل 2018ء) : مسلم لیگ ن کےصدراور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف ہمارے کل بھی قائد تھے،آج بھی ہیں اورکل بھی رہیں گے،عمران خان نے5سالوں میں ایک میگاواٹ بھی بجلی پیدا نہیں کی،اللہ نےاگر2018ء میں مسلم لیگ ن کوموقع دیا تو5مہینوں میں میٹروبس مکمل کراؤں گا،تحریک انصاف کی سیاست لاک ڈاؤن اور دھرنوں کی ہے۔

انہوں نے پشاورمیں مسلم لیگ ن کے ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ پشاورنہیں آیا، پہلے بھی کئی مرتبہ آچکا ہوں۔ سراج خان کومسلم لیگ(ن)میں شمولیت پرمبارکباد دیتا ہوں۔ پشاورمیرا دوسرا نہیں پہلا گھرہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف ہمارے کل بھی قائد تھے،آج بھی ہیں اورکل بھی رہیں گے۔ نوازشریف نے امریکی امداد ٹھکرا کرپاکستان کوایٹمی قوت بنایا۔

(جاری ہے)

پارٹی کودیانت کے ساتھ پورے ملک کی عظیم سیاسی قوت بنائیں گے۔ پاکستان کوعظیم بنانے کیلئے اپنی جان لڑا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اے پی ایس میں معصوم بچوں اوراساتذہ نے اپنے خون سےتاریخ رقم کی۔ اے پی ایس شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ دہشت گردی ملک میں کم ہوچکی ہے۔ عوام اورپاک فوج کی قربانیوں کی بدولت دہشت گردی کا خاتمہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ سوچ رہا تھا کہ یہاں تبدیلی آچکی ہو گی۔

کیا جھوٹ بولنے والا پاکستان کی خدمت کرسکتا ہے؟ خیبرپختونخوا میں ایک بھی بڑا اسپتال نہیں۔ خیبرپختونخواہ پانی سے بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔عمران خان نے کہا تھا کہ پورے پاکستان کوبجلی دوں گا۔ لیکن پشاور میں لوگوں کے کاروبار ٹھپ ہوچکے ہیں۔عمران خان نے پانچ سالوں میں ایک میگاواٹ بھی بجلی پیدا نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ سوچ رہا تھا کہ تبدیلی آچکی ہو گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ اللہ نے اگر 2018ء میں مسلم لیگ ن کو موقع دیا توخود کھڑا ہوکر میٹروبس کو5مہینے میں مکمل کرواؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے الزامات لگائے اور دعوے کیے لیکن ہم نے دن رات محنت کی اور عوام کی خدمت کی اور وعدے پورے کیے۔نوازشریف کی قیادت میں سی پیک متعدد منصوبے لگ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں ڈینگی آیا توعمران خان پہاڑوں پرچلے گئے۔تحریک انصاف کی سیاست لاک ڈاؤن اور دھرنوں کی ہے۔ موقع ملا توخیبرپختونخواہ میں نئی سڑکیں اور پل بنائیں گے۔ پشاور کولاہور بنا دیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات